اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نائیک سیف علی جنجوعہ کا 72واں یوم شہادت پیر کو روایتی عزت وتکریم کیساتھ منایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدکے آبائی قصبے نکیال کوٹلی میں دھرتی کے عظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کے مزار پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔میجر جنرل شاہد امتیاز نے شہید کے مزار پر حاضری دی،انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔