نئی دہلی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ میرا بیٹا پیدائشی گلوکار ہے تاہم میں نہیں چاہتا کہ وہ بھارتی گلوکار بنے ۔سونو نگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا بھارت میں گلوکاری کرے ۔سونو نگم نے بیٹے نیوان نگم کے حوالے سے کہا کہ سچ کہوں تو میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا گلوکار بنے کم از کم اس ملک (بھارت) میں تو نہیں، ویسے بھی وہ اب بھارت میں نہیں دبئی میں رہتا ہے ہم سب دبئی شفٹ ہو چکے ہیں ۔سونگم نے کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی طور پر گلوکار ہے لیکن اسے اپنی زندگی میں دوسرے کاموں میں دلچسپی ہے ۔نیوان کے حوالے سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ مشہور گیم ’فارتھ نائٹ‘ کا بہترین کھلاڑی ہے ۔ اور اس کا شمار متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا لازوال صلاحیتوں کا مالک ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے دیکھتے ہیں کہ وہ خود اپنے لیے کیا کرتا ہے ۔
نہیں چاہتا بیٹا بھارت جیسے ملک میں گلوکاری کرے : سونو نگم
جمعرات 19 نومبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 19 نومبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں