اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک کوقائد اعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنانے کیلئے آج ہمیں 1965 کی جنگ کے جذبہ کی ضرورت ہے ۔کوئی بھی دشمن اپنے مقصدمیں متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔ اتوارکو ٹوئٹرپر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا آج جب ہم سب اپنے ہیروز کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں ، انہیں 1965 کی جنگ اب بھی اچھی طرح سے ۔ یاد ہے جب ان کی عمر13 سال تھی۔ دشمن کیخلاف پورے عزم اوراستقلال کے ساتھ پوری قوم کے اتحاد کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے ۔ کوئی بھی دشمن اپنے مقصد میں متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔ وزیراعظم نے کہا ملک کوقائداعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنانے کیلئے آج ہمیں اسی جذبہ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم عمران خان کامشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا۔ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری اور دیگر اہم امورپرمشاورت کی گئی ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ فیٹف سمیت اہم قانون سازی کوجلدپارلیمنٹ لے جائیں۔ دریں اثناء قومی اسمبلی اورسینٹ اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کافیصلہ کر لیاگیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس 14ستمبرشام ساڑھے 4بجے جبکہ سینٹ کا اجلاس15ستمبرصبح ساڑھے 10بجے ہوگا۔
جو قوم کسی نصب العین پر متحد ہو اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا: وزیراعظم
پیر 07 ستمبر 2020ء
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 07 ستمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں