لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار وارث بیگ نے اپنے جواں سال بیٹے عمار بیگ کو گلوکاری کے میدان میں متعارف کروا دیا ہے عمار بیگ نے موسیقی کی تعلیم امریکہ اور برطانیہ سے حاصل کی۔ مشرقی اور مغربی موسیقی میں کمال حاصل کرنے والے نوجوان گائیک عمار بیگ نے اپنی گائیکی کی ابتداء فریدہ خانم کی گائی ہوئی سپر ہٹ غزل’آج جانے کی ضد نہ کرو، ایسی باتیں کیا نہ کرو‘ سے کیااس بارے میں وارث بیگ کا کہنا ہے کہ عمار بیگ کو بچپن ہی سے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق تھا۔اسی لیے ہم نے اْسے موسیقی کی اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ بھیجا۔ میرے ساتھی فنکار وں نے عمار کی پرفارمنس اور اْس کی موسیقی پر کمانڈ کی تعریف کی ہے۔