لاہور(نامہ نگار) کچہری گیٹ کے سامنے سول لائنز کالج کے قریب وارڈن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پیر کے روز دوپہر گیارہ بجے کے قریب وارڈن تاثیر اسماعیل نے ون وے کی خلاف ورزی پر بائیک سوار وکیل فیصل اعوان کو روکا تو اس نے وارڈن سے تلخ کلامی کی، فیصل اعوان ایڈووکیٹ نے بائیک کے کاغذات دینے سے انکار کیا تو وارڈن نے موٹر سائیکل بند کرادی، ڈیڑھ سے دو گھنٹہ بعد فیصل اپنے دس تا پندرہ ساتھیوں کے ساتھ آیا اور وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی یونیفارم بھی پھاڑ دی، وارڈن نے تھانہ اسلام پورہ میں وکلا کیخلاف درخواست دیدی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل اعوان ایڈووکیٹ اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔