لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا لاہور کے پانچ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سہیل اسلم سندھو کی خدمات بطور سینئر کنسٹرکشن انجینئر ڈائریکٹر کنسٹرکشن ون کے سپرد کی گئی ہیں۔ رانا عادل فاروق کو سینئر کنسٹرکشن انجینئر کنسٹرکشن ڈویژن ٹو تعینات کیا گیا۔عتیق جیلانی بطور ایکسین ٹو عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن،حافظ جواد الرحمن کو ایس ڈی او فتح گڑھ اور عمران فاروق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔