لاہور(گوہر علی)تین صوبوں میں گندم کی پیداوار کے مسائل کے بعد پنجاب پر غیر معمولی بوجھ بڑھ گیا ہے ، مخصوص افراد نے پنجاب میں وافر مقدار میں آٹا موجوو ہونے کے باوجود اس کی قیمت میں اضافہ کے لئے مصنوعی بحران پیدا کردیا، تین صوبوں کے بعد پنجاب میں بھی مسائل پیدا کر دئیے گئے اور یہاں پر بھی آٹے کی قیمت بڑھ گئی، ذرائع کے مطابق سندھ، کے پی، بلوچستان میں گندم کی طلب کے مطابق رسد نہ ہونے اور گندم کی پسائی کے اقدامات نہ ہونے سے بحران پیدا ہوا، تاہم پنجاب میں گندم کی وافر مقدار اور رسد موجود ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے ، سندھ حکومت نے اس سال گندم کی خریداری ہی نہیں کی ، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو گندم کی فراہم کی ، اس کے باوجود سندھ میں مسائل حل نہ ہوسکے ،خیبرپختون خوا میں فلور ملز کو طلب کے مطابق آٹا فراہم نہیں کیا گیا، بلوچستان حکومت نے بھی آٹے کی خریداری نہیں کی، پنجاب میں طلب رسد سے زیادہ نہیں لیکن اس کے باوجود قیمت میں اضافہ ہونا حیران کن ہے ۔