کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گئی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن ختم ہوگئی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کے ہوٹل منتقل ہوگئی ہے ، ویمن کرکٹرز نے پہلا ٹریننگ سیشن بھی کیا، پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ تک محدود رہا۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا تھا کہ ہمارا ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے ، پاک بھارت میچ کسی بھی کھلاڑی کیلئے صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع ہوتا ہے ۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ میں آئسولیشن 10روز سے کم کر کے 7 روز کر دی گئی تھی۔