کراچی(سٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ 1992 ء کے موقع پربھی آصف علی زرداری جیل میں تھے اوراب ستائیس برس بعد ورلڈکپ کے موقع پر گرفتارہوگئے ، 10اکتوبر1990ئکو غلام مصطفی جتوئی کی نگران حکومت نے آصف زرداری کو اغواء اور تاوان لینے کے الزامات کے تحت گرفتا ر کیا تھا،وہ جیل سے ہی اس وقت ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم فوری طور پران کی ضمانت نہ ہوسکی ،انہیں فروری1993ئمیں ضمانت پررہا کیا گیا تھا۔