کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر چلائی جانے والی دوسری عیدسپیشل ٹرین986 مسافروں کو لیکر کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی ۔ دوسری عید سپیشل ٹرین پیر کو کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوئی۔ ڈی سی اوکراچی اسحاق بلوچ کا کہنا تھا کہ عید سپیشل ٹرینوں میں مسافروں کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روز کراچی سے پشاور جانے والی عید سپیشل ٹرین 927 مسافرو ں کو لیکر روانہ ہوئی تھی جس سے ریلوے کو 13 لاکھ روپے جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی دوسری عید سپیشل ٹرین میں 986 مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی جس سے ریلوے کو 14لاکھ76 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی ۔