اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کی وزارت کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق چلاؤں گا۔ روزنامہ92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان مجھے وزارت نہ بھی دیتے تو ان کا فیصلہ قبول کرلیتا۔انہوں نے کہا کچھ روز پہلے وزیراعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ پٹرولیم کی وزارت ٹیکنیکل ہے ، آپ سیاسی آدمی ہو، کوئی اور وزارت لو۔