لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں توشوق پورا کر لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں۔ گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے سید یاور عباس شاہ،پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر مجبوب احمد اور تحریک کشمیر یورپ کیچودھری غلام غوث کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر نے اورسیز پاکستانیوں کے وفد کو پاکستان میں پرتگال کے سفارتخانے اور ویزہ سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیر خارجہ کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود ان کے لیے سیاسی خطرہ ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈہ عوامی نہیں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے جس کو عوام مستر دکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن اب تک درجنوں آل پارٹیز کانفر نس بلا چکی ہے اور اب بھی اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچاؤ کیلئے اے پی سی بلا ناچاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفر نس جیسا ہوگا۔