اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل ملائیشیا روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے پاگیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کل 2روزہ سرکاری دورہ پر ملائیشیا روانہ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح وفدبھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔اس دوران پاکستان اورملائیشیا کے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے ۔