اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور شب معراج کی مبارک رات کے موقع پر پناہ گاہ میں موجود افراد کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا اور مناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے ، پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائینگی اور موجودہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جاے گا ۔