اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان اورگورنرپنجاب چودھری سرورکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گورنرپنجاب کیخلاف مہم چلانے پر اظہارتشویش کیا۔ وزیراعطم نے گورنرپنجاب کی غیرموجودگی میں منفی مہم کو افسوسناک قراردیا۔نعیم الحق کے مطابق یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ وزیراعظم نے گورنرپرعدم اعتمادکیا ۔وزیراعظم نے ایسی بے بنیادخبروں پر حیرانی اورافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے چودھری سرورکودیئے گئے ٹاسک تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔