مکرمی !نیشنل فرٹیلائزر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور جو کہ ماتحت کام کرتی ہے وفاقی وزارت انڈسٹری اینڈ پراڈکشن حکومت پاکستان کے۔این ایف سی لاہور نے 2016 میں 810 ملین روپے سے ، این ایف سی - آئی ئی ٹی ملتان سب کیمپس نوشہروفیروز سندھ میں قیام کا اعلان کیا اور اس سب کیمپس کیلئے 51 ایکڑ زمین 2016 میں خریدی گئی اور اس کیمپس کا سنگ بنیاد اس وقت کے وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی اور منسٹری انڈسٹری کے سیکریٹری نے 2017 میں رکھا۔ اور کہا گیا کہ مذکورہ سب کیمپس دو سال میں مکمل ہوجائے گی۔ مگر افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ سب کیمپس کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ۔ ابھی تک کوئی بھی پراجیکیٹ ڈائریکٹر مقرر ہے اور نہ ہی اس سب کیمپس نوشہروفیروز کا کام شروع ہوا ہے ۔ ہم آپ کے توسط سے وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ این ایف سی -آئی ای ٹی سب کیمپس نوشہروفیروز پر کام کی شروعات کرانے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کریںاور امید کرتے ہیں کہ آپ اس تعلیم کے نوبل کاز میں ہماری مدد ضرور کریں گے ۔ (ڈاکٹر عبدالقدیر میمن نوشہروفیروز )