اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے ۔ یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ چین ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 25 سے 28 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم چینی صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔ وزیراعظم عالمی ہارٹیکلچر نمائش میں بھی شرکت کریں گے ۔وزیر اعظم تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔