اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم نے 28 مئی کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔ جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں بجٹ سٹرٹیجی پیش کی جائے گی ۔کچھی کینال سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔ اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی سرکاری املاک سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی ۔وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ۔