لاہور(جنرل رپورٹر ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب مینٹل ہیلتھ آرڈیننس میں ترامیم کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خصوصی سنٹر آف ایکسیلنسی قائم کیا جائے گا۔ دریں اثنا ئوزیرصحت نے گنگارام ہسپتال میں مریضوں کیلئے فورا نئے باورچی خانہ تیارکرنے کاحکم دے دیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں نئے باورچی خانہ کیلئے جگہ اورمسافرخانے کادورہ کیا۔ ادھر وزیرصحت کی زیرصدارت میں محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہواجس میں بتایا گیا کہ گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تیس سے زائد کامیاب آپریشن کئے گئے وزیرصحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر صحت نے اجلاس میں پنجاب ہیومن آرگنزٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی ماہ اپریل اورمئی کی کارگردگی کاجائزہ لیا گیا ۔