اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزارت اطلاعات چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادن خان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی اورعوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات کر دی،گزشتہ روز ایکسین جہلم محکمہ انہار نے وزیر اطلاعات کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی،جس پر وزیر اطلاعات نے منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی ہر پندرہ روز کی بنیادپر منصوبے پر جاری کام کے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کرے گی، اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبوں پر عمل درآمد کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے ، منصوبوں پر تساہل اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ، اس نہری منصوبے کی تکمیل سے فراہم آب کا درینہ مسئلہ حل ہو گا ۔