اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کل دورہ سندھ پر کراچی پہنچیں گے اور باغ ابن قاسم توسیعی منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔بعدازاں 30مارچ کو گھوٹکی میں سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر27اپریل کو چین جائینگے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے اور چینی صدر، وزیراعظم اور فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔