اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان پارٹی واتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ٹی وی پر ورلڈ کپ میچ بھی دیکھتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان سے ملاقاتیں کیں ، اس دوران وزیر اعظم چیمبر میں دو ٹی وی سکرینوں میں ایک پر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دکھائی جارہی تھی جبکہ دوسری ٹی وی سکرین پر ورلڈ کپ کے میچوں کے سلسلے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین میچ کھیلا جارہا تھا۔وزیر اعظم ملاقاتوں کے دوران ٹی وی پر کرکٹ میچ بھی دیکھتے رہے ۔