کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کااہم اجلاس کل (پیرکی )صبح 9 بجے سندھ سیکریٹریٹ میں طلب کرلیا۔اجلاس کے لیے جاری کردہ 8 نکاتی ایجنڈے میں دیگرامورکے علاوہ سندھ کابینہ گورنرسندھ کی جانب سے دستخط کے بغیردوبارہ غورکے لیے بھجوائے گئے پولیس ایکٹ 1861کی منسوخی اورپولیس آرڈر2002 کی بحالی کا ترمیمی بل 2019 کا جائزہ لے گی اورگورنرسندھ کے آئینی اعتراضات پرمشاورت کے بعد بل کودوبارہ اسمبلی میں منظوری کے لیے بھجوانے سمیت ایجنڈے پرموجود دیگرامورسے متعلق صوبائی اہم فیصلے کرے گی۔