اسلام آباد ( نیٹ نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو خط لکھ کر ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کی ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے طیب اردوان کو تحریر خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترک عوام نے نو آبادیاتی قوتوں کے سامنے جرات کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کو متاثر کیا۔وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے آبائو واجداد نے اس وقت ترک بھائیوں کا ساتھ دیا، پاکستان ترکی کو قریبی دوست اور بھائی سمجھتا ہے ۔ وزیراعظم نے خطے میں استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔