لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ وتمغہ امتیازمہوش حیات کولاک ڈائون کے دوران ایئرپورٹس اورسفرکی یاد ستانے لگی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرمہوش حیات نے اپنی دوتصاویر شیئرکیں جن میں وہ ایئرپورٹ پرموجود سورج کی دھوپ لیتی نظرآرہی ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ’میری بے چین آزاد روح اْن پْرانے دنوں کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہے کہ جب ہم ایئرپورٹس جاتے تھے اور بنا کسی خوف کے سفر کرتے تھے ۔‘مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے بھی اْن کی رائے دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’جب دوبارہ پروازیں کھولیں گی تو آپ کس جگہ جانے کا انتخاب کریں گے ؟ ۔