اسلام آباد(نیٹ نیوز) گیلپ سروے نے کہا ہے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان اور ویت نام سب سے آگے ہیں ،دونوں ممالک کے 89 فیصد لوگ اپنے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔گیلپ سروے کے مطابق فہرست میں بنگلہ دیش کا تیسرا نمبر ہے جس کے 86 فیصد افراد ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، افغانستان کا نمبر چوتھا ہے جس کے 76 فیصد جبکہ بھارت کا نمبر پانچواں ہے جس کے 75 فیصد لوگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔