اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔وزیر خارجہ کابینہ کو کشمیر سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دینگے جبکہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔اجلاس میںکشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز پیش کی جائینگی، کابینہ ارکان عوامی مفادات کے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کرینگے جبکہ وزارت مواصلات ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دے گی۔کم قیمت گھروں کے منصوبہ کیلئے 5ارب قرض کی منظوری اور پاک ترک سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔