اسلام آباد (آ ن لائن) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کو ہارٹ اٹیک کے بعد پمز کارڈیک سنٹر کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر لیاگیا،جہاں پر کارڈیک سنٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ملک نے ان کی انجیو گرافی کر کے سٹنٹ ڈال دیا ۔ طاہر شہباز کی حالت تسلی بخش ہے ،تاہم انہیں 24 گھنٹے تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائیگا۔انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں پمز کارڈیک سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔