لاہور(نمائندہ خصوصی سے )متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے جھنگ میں آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی 1027کنال اراضی واگزار کروا لی ہے ۔ بتایا گیاہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جھنگ یاسر اکرم نے ڈپٹی کمشنر کی معاونت سے آپریشن کیا۔ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی میں پولیس فورس ،محکمہ ریونیو کے ساتھ ضلعی انتظامیہ نے بھی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داروں کی بھرپور معاونت کی ۔ تھانہ مسن پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیئے رکھا ۔یاد رہے کہ مذکورہ وقف رقبہ پر با اثر قبضہ مافیا نے 1960سے 2020 کے دوران تسلط جما رکھا تھا ۔