لاہور( خبر نگار خصوصی)لاہور چیمبر آف کامرس کی ممبر کمپنی ولشائر لیبارٹریز بین الاقوامی کوٹلر ایوارڈحاصل کرنے والی پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی بن گئی ہے ۔ کوٹلر ایوارڈ کا مقصدان لوگوں کو انفرادی طور پر یا کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ملکی انڈسٹری کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے جنہوں نے جدید کسٹمر ویلیوز اپناتے اور مختلف مسابقتی صلاحیت بڑھانے والی سرگرمیوں کے ذریعے مارکیٹ میں نہایت کامیابی سے کام کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈزمارکیٹنگ اور بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ مہارت رکھنے والوں کے اعزاز میں ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی یہ ایوارڈ نئے کاروباراور جدت کے فروغ کیلئے پلیٹ فارم کی حیثیت بھی رکھتا ہے جو صنعت کیلئے نئے معیاروں کا بھی تعین کرتا ہے ۔ اس کامیابی کو سراہنے کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، نائب صدر میاں زاہدجاوید احمد ، چیئرمین ولشائر گروپ اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا، غضنفر علی جاوا ، سرکاری حکاماور صنعتکاروں نے شرکت کی۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ ناصرف ملک کی تاجر برادری کے لئے باعث فخر ہے بلکہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے بھی نہایت اہم ہے ۔ جانا چاہیے ۔ چیئر مین ولشائر لیبارٹریز اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا نے کہا کہ پاکستان عالمی فارما مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔