مکرمی! مغربی دنیا کے دیکھا دیکھی پاکستان میں بھی گذشتہ چندبرسوں سے مذہب بیزار اور آزاد خیال نوجوانوں میں ویلنٹائن ڈے منانے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ہمارے اسلامی معاشرے میںایسے مخرب اخلاقیات ایام منانے کا سرے سے کو ئی جواز موجود نہ ہے۔ ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کارڈز کی فروخت کا دھندہ بھی ہوتا ہے۔2017ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگا دی تھی۔حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ کی روایت کے مطابق : " حضرت محمدﷺ نے فرمایا: جو کوئی بھی جن لوگوں کی تقلید کرتا ہے وہ ان میں سے ایک ہے۔ ابو دائود۔۔ ویلنٹائن ڈے ایک کھلی بے حیائی کا دن ہے جو بالکل فحاشی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہمارے فضول قسم کے اضافی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس دن اسلام کی حدود کا احترام نہیںکیا جاتا ہے۔اس قطعی طور پرنہیں مناناچاہئے۔ ( ابو فیصل محمد منظور انور)