پشاور، الپوری(نمائندہ92نیوز)صوبائی وزیر محنت کے قافلے میں شریک گاڑی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں ایک سرگرم ورکر فضل رحمان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی شانگلہ میں تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے میں موجود گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس میں چار افراد سوار تھے ، تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والے فضل رحمان ہسپتا ل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثہ پرصوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سمیت دیگرنے افسوس کاا ظہار کیا اورجاں بحق کارکن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔