لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ وکلا نے سارامعاملہ اپنی لیڈری کیلئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز نہیں حکومت خود کیس کو لڑے گی ،302 کا مقدمہ درج کرائیں گے ،امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔قبل ازیں مقامی ہوٹل میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام ساتویں انٹرنیشنل سمپوزیم آن بائیومیڈیکل میٹیریلز کے موضوع پردوروزہ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔یاسمین راشدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقادپرکامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ کومبارکباددیتی ہوں۔ صحت کے شعبہ میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرواکرہمارے نوجوان ملک کی خدمت کررہے ہیں۔نجی سیکٹرکوحکومت کے ساتھ مل کردکھی انسانیت کی خدمت میں ہاتھ بٹاناچاہئے ۔