کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اﷲ کنرانی نے منگل کواسلام آبادمیں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین سید امجد شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ وہ اپنی اپنی باڈیز اور پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں دونوں ریفرنسز کی سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کے موقع پر 2 جولائی کو یوم یکجہتی منایا جائے گا ۔اس روز ملک بھر کے وکلا، تمام ہا ئیکورٹس اور پرنسپل بنچ کے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدور ،چاروں صوبوں کے وائس چیئر مین وچیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے گا۔پورے ملک میں 2 جولائی کو وکلابازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور باررومز پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے ۔
وکلارہنما کا2 جولائی کو یوم یکجہتی منانے کااعلان
بدھ 26 جون 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 26 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں