ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے سرکاری ٹی وی پر یوکرین جنگ اور صدر پوٹن کیخلاف احتجاج کرنیوالی خاتون صحافی کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ٹی وی شو کے دوران مرینا نامی صحافی جنگ مخالف جملوں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے اچانک نمودار ہوئیں اور اس نے نعرے بھی لگائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرینا نے کہا ٹی وی سکرین پر جھوٹ نشر کر کے عوام کو گمراہ کرنے پر شرمندہ ہیں،روسی عوام جنگ کی مخالفت کریں اور مظاہرے میں شریک ہوں۔ ٹی وی نے مرینا پر 270ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ سرکاری حکام کے مطابق خاتون صحافی کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑ سکتی ہے ۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے احتجاج کرنے پر صحافی مرینا کا شکریہ ادا کیا۔