واشنگٹن (نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی روسی صدر ولادی میر پوٹن کو سمجھنے میں غلطی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر ولادی میر پوٹن بہت بدل گئے ہیں۔ جب وہ بارڈر پر فوج بھیج رہے تھے تو میں سمجھ رہا تھا کہ وہ مذاکرات کر رہے ہوں گے مگر ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے جس طرح اچانک یوکرین پر دھاوا بول دیا، اس پر مجھے بھی سخت حیرت ہوئی۔ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھ سے بھی صدر پوٹن کے ارادوں کو بھانپنے میں غلطی ہوئی ہے ۔ جب میں صدر تھا تو صدر پوٹن اس طرح کے آدمی نہیں تھے ۔ وہ کافی بدل چکے ہیں۔ اپنے گزشتہ انٹرویوز کی طرح اس انٹرویو میں بھی ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا کہاگر میں آج امریکہ کا صدر ہوتا تو صدر پوٹن کبھی یوکرین پر حملہ نہ کر سکتے ۔