لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کھوکھلے دعووں کے پول کھل چکے ہیں،عوام کو ان کے خالی نعروں سے کوئی سروکار نہیں ملک میں ہر طرف بے روزگاری اور معاشی بحران کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی زور ہے جس سے عوام اپنی مدد آپ کے تحت نبرد آزماہیں،پنجاب کے 16اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے نے کسانوں کی محنت برباد کردی ہے اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں،کاشتکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کریں تاکہ ان کے نقصان کا مداوا ہوسکے۔