اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج پولیو اور شجرکاری مہم کا حصہ بن گئی،پاک فو ج نے 2018سے اب تک 2کروڑ پودے لگائے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج پولیو اور شجرکاری مہم کا حصہ بن گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سر سبز و شادب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔ آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 2018 سے اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ پودے لگائے ہیں جبکہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران 50 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن گرین موٹر ویز اقدام کے تحت 10 لاکھ پودے لگائے گی،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او اڑھائی سال میں موٹرویز کو سرسبز و شاداب بنائے گی ،لاہوراسلام آباد موٹروے پر 6 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،کراچی حیدرآباد موٹروے پر ایک لاکھ 80 ہزار پودے لگائے جائیں گے ، لاہورسیالکوٹ موٹروے پر ایک لاکھ 20 ہزار پودے جبکہ سوات موٹروے پر ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔