ساہیوال( مانیٹرنگ ڈیسک) ’’پاپانے پولیس کی منتیں کیں ،کہاپیسے لے لو،ہمیں معاف کردو،فائرنگ نہ کرو،وہ فائرنگ کرتے رہے ‘‘ ۔ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچے کا بیان سامنے عمیر نے بتایا کہ گاڑی میں جاں بحق ہونیوالوں میں پاپا ، ماما، بہن اور پاپا کے دوست تھے ،جنہیں پاپا مولوی کہتے ہیں ۔ ہم چچا کی شادی میں شرکت کیلئے بوریوالہ جا رہے تھے ، فائرنگ سے والد خلیل،امی نبیلہ،بہن اریبہ اورابوکے دوست جاں بحق ہوئے ۔فائرنگ کے دوران ہم نیچے بیٹھ گئے اس لئے بچ گئے ۔ایک آدمی نے کہا ہم آپ کو گھر چھوڑ دیتے ہیں۔ پولیس پہلے پٹرول پمپ پر چھوڑ آئی اور پھر ہسپتال منتقل کردیا۔عمیر کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے بعد لاشوں کو گاڑی میں رکھ دیا۔