اسلام آباد،راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی،92نیوزرپورٹ) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص ایل اوسی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کی حمایت اور کشمیریوں کیساتھ تعاون جاری رکھے گی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے اٹلی کے سفیر سٹیفنو نے بھی الوداعی ملاقات کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں خدمات پر اطالوی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور پاک اٹلی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اٹلی کے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے انہیں افغانستان میں نیٹو کے سینئرسول نمائندے کے طور پر تقر پر مبارکباد پیش کی۔ اٹلی کے سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی تعریف کی اور افغان امن میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔