کراچی(کامرس رپورٹر) تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مسعود خوانساری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی دو طرفہ تجارت کے حجم کو 13ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے ، دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے روابط اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قونصل جنرل ایران احمد محمدی اور تہران چیمبر کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صدر کاٹی شیخ عمر ریحان، سینیٹر عبدالحسیب خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایاو دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔