کراچی (کامرس رپورٹر)برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا وریاناکس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی اہم مارکیٹ ہے ،بین الاقوامی تجارت کا شعبہ ( ڈی آئی ٹی ) پاکستان کے لیے اپنے وسائل میں اضافہ کررہاہے ۔ ڈی آئی ٹی کے زیادہ وسائل سے ہماری صلاحیتوں میں اضافہ ہونے سے نہ صرف برطانوی کاروباری اداروں کو مدد ملے گی جو پاکستانی مارکیٹ میں کو تلاش کرنے کے خواہش مند ہیں بلکہ پاکستانیوں کمپنیوں کو بھی برطانوی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلا سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بزنس میں گروپ سراج قاسم تیلی ، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ارشد اسلام ، نائب صدر شاہد اسماعیل، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز و ایمنیسیز لائژن سب کمیٹی شمعون ذکی اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔