اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تاریخی روابط رہے ہیں،تعلقات کو لوگوں کے روابطسے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے امریکی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات میں کیا جس نے ان سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہما ری عدالتوں کو تنازعات کے متبادل حل کے سلسلے میں حمایت کی ضرورت ہے ، قانونی اصلاحات سے جانشینی کے معاملات 15 دن میں حل ہو جائینگے ۔ وفد ارکان نے کہا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ایشیا فائونڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں تنازعات کے متبادل حل کے سلسلے میں پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں،پروجیکٹ کا کام عام شہری کو انصاف کی مساوی فراہمی ہے ۔