لاہور، اسلام آباد(کامرس رپورٹر،92 نیوز رپورٹ)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی ، ارکان کی اکثریت نے جہانگیر ترین گروپ سے وابستہ خود ساختہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ان کے منصب سے ہٹانے کے لئے پروگریسو گروپ قائم کر دیا، پروگریسو گروپ قائم کرنے والوں میں ایسوسی ایشن کے ارکان کی اکثریت شامل ہے ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ( پروگریسو گروپ ) کے ترجمان وحید چودھری نے بتایا کہ نیا گروپ اگلے چند روز میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگریسو گروپ دیانتداری سے یہ سمجھتا ہے کہ ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کا اثر و رسوخ اور بالا دستی شوگر انڈسٹری کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔ ہم کسی سیاسی دھڑے بندی کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی حکومت سے محاذ آرائی کے حق میں ہیں ۔اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیٹرفورم راناعظیم نے کہا پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن میں اکثریت نے الگ گروپ بنالیا،پروگریسوگروپ کے مطابق چیئرمین نعمان احمد جہانگیرترین کے کہنے پراس عہدے پرآئے ،نعمان احمد جہانگیرترین کے کٹھ پتلی تھے ،وہ شوگرملزایسوسی ایشن کواپنے ذاتی مفادات اورمختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے بلیک میلنگ کیلئے استعمال کررہے تھے ۔ دریں اثنا ترجمان پروگریسوگروپ وحیدچودھری نے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بغاوت کالفظ استعمال نہ کریں،ہماراجہانگیرترین سے کوئی جھگڑا،بغاوت نہیں،ہم کوئی حکومتی یاسیاسی پارٹی نہیں ہیں،ہماری آرگنائزیشن ایک سال سے ڈی جی ٹی اونے بین کی ہوئی ہے ،اس وقت نعمان احمد ہمارے چیئرمین نہیں تھے ،ہم نے ان سے درخواست کی کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں،دوچار ماہ سے وہ پیچھے نہیں ہٹے ،یہ صرف نعمان احمد کیلئے ہے ۔وحیدچودھر ی نے کہاکہ 27مل آنرزکی ہمیں ڈائریکٹ حمایت حاصل ہوچکی،45میں سے 27ہمارے ساتھ ہیں،نعمان احمدنے خودکہاتھامیں استعفیٰ دیدوں گاجب انہوں نے آج استعفی نہیں دیاتوہم نے فوری رابطے کرکے 27دوست اکٹھے کرلئے ۔