لاہور(ااین این آئی ) شیخ محمد آصف سابق صدر لاہور چیمبرز آف کامرس نے ملکی معیشت کو سہار ا دینے کیلئے قطر کی طرف سے پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کا کامیاب دورہ پاکستان حکومتی کامیاب پالیسیوں کا عکاس ہے ۔پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے امیر قطر کے دورہ میں تجارتی معاہدوں سے قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اورمعاشی خسارہ میں کمی ہوگی ۔