لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر کھیل،امورنوجوانان و سیاحت پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دبئی میں ہونیوالی سٹینڈرڈ چارٹرڈ میرا تھون میں شرکت کرنیوالی ٹیم نے ملاقات کی۔ دبئی روانہ ہونیوالی 4 رکنی ٹیم میں عصمت اﷲ نیازی، عامر خان، عامر شہزاد اور نسیم مسیح شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ٹیم جیت کے جذبے کیساتھ میراتھون میں حصہ لے اور کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے ، کھلاڑیوں کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، ہم سب کی دعائیں ان کیساتھ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔