اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے ) کے فیصلے کے مطابق کمانڈر کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کے پیراگراف ون بی کے تحت حاصل حقوق سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ بطور ذمہ دار ریاست، پاکستان کلبھوشن کو ملکی قوانین کے تحت قونصلر تک رسائی دے گا جس کیلئے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے ۔