اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی، رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کی جائے گی۔ایک ویڈیوپیغام میں فواد چودھری نے کہا کورونا کا پہلا کیس آیا توہم کچھ بھی خود تیار نہیں کر رہے تھے ، آج سے ہم اپنے وینٹی لیٹرزاستعمال کریں گے اور بیرون ملک بھی بھیج سکیں گے ،ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہونگے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، ہر کوئی ملک وینٹی لیٹر بنانے کی اہلیت نہیں رکھتا، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو، اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹی لیٹر این ڈی ایم اے کو دئیے جائیں گے ۔