نیو یارک ( شوبز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار آج کل امریکہ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر فنکاروں کی تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔۔ٹی وی کے نامور اداکاروں نے ہوسٹن میں منعقد ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی جس کے بعد وہاں کچھ دن سیر و تفریح کے لئے رک گئے ۔اداکار یاسر حسین نے اپنی منگیتر اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ ڈزنی ورلڈ کی سیر کی۔اداکار منیب بٹ ، اداکارہ مومل شیخ اور زاہد احمد کے ہمراہ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ گئے ،لاس اینجلس کی سیر میں منیب بٹ کے ہمراہ ساتھی اداکار زاہد احمد، شہزاد شیخ، مومل شیخ اور کبریٰ خان بھی تھے ۔شہزاد شیخ نے بھی پیلی ٹی شرٹ پہنے ایک اسٹائلش تصویر اپلوڈ کی۔اداکارہ ماورہ حسین نے بھی ہوسٹن میں کھانا کھاتے ہوئے ایک تصویر اپلوڈ کی۔اداکارہ یمنی زیدی نے بھی سینٹرل مال کے باہر کھڑے ایک فریش تصویر اپلوڈ کی۔