مکرمی !لاہورہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس شاہد کریم نے پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو تین ہزارجرمانہ کیا جائے اوریہ جرمانہ واسا کے خزانے میں میں جائے گا۔یہ معمول بن گیا ہے کہ لوگ گاڑیاں گھر یا باہرگلی ،سڑک پردھوتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کئی کئی روز سڑک پرکھڑا رہتا ہے۔ نکاسی آب نہ ہونے کے باعث تعفن کے ساتھ راہگیروں کی آمدورفت میں مشکل پیش آتی ہے۔ علاوہ پانی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظرجسٹس شاہدکریم کا حکم قابل ستائس اورفوری عملدرآمد کا متقاضی ہے۔ واسا کے ارباب اختیار کو اس حکم نامے کی بلارورعایت پابندی کرانی چاہئے۔ لوگوں کوبھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس حکم نامے کوخوش دلی سے قبول کرنا چاہئے ۔ (جمشیدعالم صدیقی، لاہور)